پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا خطرہ: کے پی حکومت نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کر دیا
پشاور: نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے بعد محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں دہشتگردی
محکمہ داخلہ کے پی نے جاری تھریٹ الرٹ میں کہا کہ خوارج نے پی ٹی آئی احتجاج میں خودکش دھماکے کا منصوبہ بنایا ہے، متعلقہ ادارے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے حفاظتی اقدامات کریں۔
نیکٹا کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج پر حملے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج میں دہشت گردی کر سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑے شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ
تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشتگرد بڑے شہروں میں دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کے احتجاج کی کال واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے رات گئے ہونے والے اہم اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 24 نومبر کی احتجاج کی کال واپس نہیں لیں گے۔