سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ ملیں گے

لندن: برطانیہ میں سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا جا رہا ہے اور برف باری ہر چیز کو ڈھکتی جا رہی ہے، ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن (ڈی ڈبلیو پی) نے ملک کے 18 پوسٹ کوڈ علاقوں کے لیے ’سرد موسم کی ادائیگیوں‘ کی اسکیم کو فعال کر دیا ہے۔

ان علاقوں کے تقریباً 10,000 رہائشیوں کو ان کے حرارتی اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی، یہ اسکیم نومبر سے مارچ تک چلتی ہے۔

اسکیم کے تحت جب بھی درجہ حرارت مسلسل 7 دنوں تک 0C سے نیچے گرتا ہے، تو اہل گھرانوں کو 25 پاؤنڈ کی ایک بار کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم خود بہ خود عمل میں آتا ہے اگر درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے یا لگاتار سات دنوں تک صفر سے نیچے رہنے کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تو ہر پوسٹ کوڈ والے علاقے میں اہل گھرانوں کو ادائیگیاں خود بخود روانہ ہو جاتی ہیں۔

زیادہ تر اہل خاندان پوسٹ کوڈز برطانیہ کی کاؤنٹی کمبریا میں واقع ہیں، جہاں 17 نومبر کو ادائیگیوں کو متحرک کرنے والا درجہ حرارت لوگوں نے سہا، جب سردی نے ہر شے منجمد کر دی تھی۔

اس امدادی رقم کے وہ لوگ اہل ہیں جو پنشن کریڈٹ، انکم سپورٹ، انکم بیسڈ جاب سیکرز الاؤنس (JSA)، آمدنی سے متعلق ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الاؤنس (ESA)، یونیورسل کریڈٹ، مارگیج انٹرسٹ کے لیے کلیم کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔