کراچی میں انٹرنیٹ سروس متاثر، صارفین کو شدید مشکلات

کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ٹیکسٹ میسج کے علاوہ کچھ بی ٹرانسفر نہیں ہورہا۔

شہر قائد میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کے استعمال میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، واٹس ایپ صارفین کو رابطوں میں شدید مشکلات ہیں، وائس میسج، فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی سروس متاثر ہوگئی ہے جس کے باعث صارفین کو دشواری ہورہی ہے۔

موبائل فون پرانٹرنیٹ کی سروس انتہائی سست روی کا شکار ہے، موبائل فون انٹرنیٹ پر شہریوں کے لیے ویڈیو اور آڈیو پیغام کی رسائی بھی ممکن نہیں رہی۔

وی پی این کے بغیر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے، گزشتہ دن سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے۔

خیال رہے کہ دو دنوں قبل بھی 24 نومبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی تھی جس کے باعث صارفین کو مشکلات رہی تھیں۔

سیکیورٹی خدشات کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔