پاکستان کے ساتھ 30 سال سے جاری تعلقات مزید بہتر بنائیں گے، بیلاروس صدر

بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تیس سال سے جاری سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو جو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات قائم ہیں اور تیس سال سے جاری ان سفارتی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔

بیلاروسی صدر نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی کے تجربات پاکستان کیساتھ شیئر کرنے کیلیے تیار ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کیلیے مددگار ثابت ہوں گے۔ زراعت اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہوگا

الیگزینڈر لوکاشینکو نے مزید کہا کہ ہم نے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد میں تیزی سے پیشرفت کرنی ہے، اسکے لیے موجودہ دور کے مطابق جدید اور عوامی بہتری کے منصوبوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا اور موثر سفارت کاری کے ذریعے تعمیری رابطوں اور اقدامات کو آگے بڑھانا ہوگا۔

انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کو بہت قریبی دوست ملک سمجھتے ہیں۔ 10 سال پہلے نواز شریف سے ملاقات میں دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کیلئے بات کی تھی اور اب مذاکرات میں شہباز شریف کی مثبت سوچ کا معترف ہوں۔

بیلاروسی صدر نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں چیلنجنگ صورتحال اور مضبوط ممالک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ مختلف ممالک کے درمیان 50 سے زائد تنازعات چل رہے ہیں۔ اس صورتحال میں لیڈر شپ کیلیے لازم ہے کہ وہ اپنے عوام کو ساتھ لے کر چلیں کیونکہ دنیا میں جو تبدیلی آ رہی ہے، اس میں صرف عوام کے حمایت یافتہ ممالک ہی آگے بڑھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔