اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کا کتنا ذخیرہ رہ گیا؟ ضلعی انتظامیہ کا انکشاف

ضعلی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کی تردید کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے پٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، راستوں کی بندش کے باعث شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران پیدا ہونے کی خبر درست نہیں ہے۔

پٹرول کی دستیابی سے متعلق انتظامیہ کا کہنا تھا تمام پمپس پرپٹرولیم مصنوعات کی فراہمی کے سلسلے میں 5 سے 6 روز کی گنجائش موجود ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ شہر میں پٹرولیم مصنوعات کے بحران سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب کی ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث راستوں کی بندش پر جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم اب اوگرا نے مصنوعات کی ترسیل کیلیے مدد مانگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔