جامعات، کالجز، سیکنڈری اسکولوں کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کی جامعات، کالجز، اور سیکنڈری اسکولوں کی طالبات کو اسکوٹیز دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صوبے کی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اور اس سلسلے میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو پنک اسکوٹیز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے طالبہ طاہرہ عارف، اور خاتون پولیس اہلکار کو پنک اسکوٹی تحفتاً دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جامعات، کالجز، سیکنڈری اسکولوں کی طالبات کو اسی طرح اسکوٹیز دی جائیں گی۔

انھوں نے کہا ہم خواتین اور طالبات کو خود مختیار اور خود اعتماد بنانا چاہتے ہیں، پنک اسکوٹیز اسکیم سے متعلق پالیسی جلد تشکیل دے کر اس کا آغاز کر دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم صوبے کی خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی کے بھرپور مواقع دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

سرفراز بگٹی کے مطابق اس وقت بلوچستان میں 5 خواتین ڈپٹی کمشنر تعینات ہیں، اور یہ خواتین ڈی سی بہترین انتظامی امور سر انجام دے رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔