کل کارکنان کھڑے رہے لیڈر بھاگ گئی، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بشریٰ بی بی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کارکنان کھڑے رہے اور لیڈر بھاگ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وززیر عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کفن پوش والے موت دیکھ کر ایسے بھاگے کے کپڑے اور چپلیں بھی چھوڑ گئے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کھنہ پل پر کل 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس وین کو تباہ کر دیا گیا، پُرامن اور پی ٹی آئی 2 مختلف چیزیں ہیں، نہ یہ سیاسی ہیں اور نہ ہی پُرامن۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پچھلی بار جب یہ نکلے تھے تو ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، میانوالی انٹرچینج پر انہوں نے آگ لگائی جو خود کو پُرامن سیاسی جماعت کہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 104 ایم پی ایز ہیں، کوئی سڑک پر نکلا؟ بشریٰ بی بی کل جب خطاب کرنے آئیں تو انہیں سننے کے لیے کوئی نہیں تھا، کل لاہور اور پنجاب میں انقلاب نظر نہیں آیا، یہ این آر او حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی کو ان سب چیزوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔