عافیہ صدیقی کی معافی کیلیے امریکی صدر جوبائیڈن کو خط

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی معافی کیلیے سبکدوش ہونے والے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔

امریکی صدر کو خط بار ایسوسی ایشن کے صدر ریاست علی آزاد کی جانب سے لکھا گیا جبکہ اس کی کاپی عافیہ موومنٹ کے رہنماؤں کو پیش کی۔

خط کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عافیہ صدیقی کیس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئیں، ابتدائی حراست اور مقدمہ کی سماعت تک قواعد و ضوابط اور قانون کو نظر انداز کیا گیا۔

اس میں کہا گیا کہ میڈیکل ریکارڈ قید کے دوران تشویشناک جسمانی و ذہنی تشدد کو بھی ظاہر کرتا ہے، عافیہ صدیقی کو خاندان اور بچوں سے ملاقات سے دور رکھا گیا، ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق اور قیدی کے حقوق کے خلاف ہیں۔

’آپ سے گزارش ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی معافی پر غور کیا جائے۔ ایسے اقدامات سے دونوں ممالک کے عوام میں باہمی اعتماد اور محبت کی فضا قائم ہوگی۔‘

یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپسی سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت ہوئی تھی اور اس موقع پر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے امریکا بھیجنے والے وفد کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔