پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی، جس سے شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کی راہ میں رکاوٹ بن گیا، شہریوں پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات 12 روپے 14 پیسے تک فی لیٹر مہنگی کیں ، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں اضافہ روکنا ممکن نہیں تھا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 اکتوبر سے اب تک 12 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا، اسی مدت میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیڑھ ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 اور پیٹرول 2 بار مہنگا کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت لیوی کم کرکے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ روک سکتی تھی تاہم وفاقی حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے باعث لیوی میں کمی نہیں کرسکتی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی وصول کی جارہی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی 60 روپے فی لیٹر کے حساب سے لیوی عائد ہے، جس کے باعث شہری پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کا مسلسل بوجھ بردداشت کرنے پر مجبور ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔