سردی کی لہر ، چیف میٹرولوجسٹ نے کراچی والوں کو خبردار کردیا

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کراچی والوں کو خبردار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ منگل/ بدھ کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، معمول سے تیز ہوائیں چلنے کے سبب درجہ حرارت میں کمی و خنکی میں اضافے کا امکان ہے۔

اگلے چندروز تک شہر میں بلوچستان کی مشرقی/ شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، 4 دسمبر کو شہر کا درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی کا موسم سرد ہونے لگا ہے، شہر میں کوئٹہ کی ہوائیں داخل ہونا شروع ہو گئیں، 6،5 دسمبر سےدن اوررات کادرجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جانے کا امکان ہے، رات کادرجہ حرارت 14 تا 16 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، بالائی اور بلوچستان کے علاقوں میں بارش کے باعث شہر کا موسم تبدیل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔