جی ایچ کیو حملہ کیس : بانی پی ٹی آئی پر فردِ جرم کی کارروائی چھٹی بار ملتوی
راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی چھٹی بار ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
۔بانی پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی سمیت تمام چھیاسٹھ ملزمان کواڈیالہ جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
بابر اعوان کی جانب سے کیس میں عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا اور بابراعوان نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر بحث مکمل کی
جس کے بعد عدالت نے بابراعوان کی سیکشن تیئس اے ٹی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کی کارروائی نہ ہو سکی۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی چھٹی بار ملتوی کرتے ہوئے سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔