میٹرک کے طلبا کیلیے بڑی خبر، مضامین تبدیل

لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں میٹرک کے طلبا کے لیے اہم خبر آگئی۔
میٹرک اب صرف سائنس اور آرٹس کے ساتھ نہیں ہو گا۔ پنجاب حکومت نے میٹرک میں مختلف مضامین شامل کر دیے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق اب ہیلتھ سائنسز، ایگری کلچر سائنس کے مضامین کے ساتھ میٹرک کیا جا سکے گا۔ پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، انٹراپنورشپ اور فیشن ڈیزائننگ بھی میٹرک میں شامل ہو گا۔
نئے کورسز کے مارکس 100 سے 150 کے درمیان ہوں گے۔ نویں جماعت کے آغاز میں طلبا میٹرک مضامین کا انتخاب کریں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی نظام کو سامنے رکھتے ہوئے نئےکورسز شامل کیے گئے ہیں، پہلےصرف میٹرک سائنس اور آرٹس کے ساتھ ہوتا تھا اب رواں برس سے میٹرک مزید گروپس کے ساتھ ہو سکےگا۔
سندھ اسمبلی نے انٹر بورڈ کراچی کے متنازع نتائج پر 8 رکنی کمیٹی بنادی ہے۔