پاکستان کا وہ ٹاپ آرڈر بلے باز جو کبھی رن آؤٹ نہیں ہوا!
کرکٹ میں کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں ایک ایسا ٹاپ آرڈر کھلاڑی بھی رہا ہے جو کبھی رن آؤٹ نہیں ہوا۔
کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں بلے باز کو کئی طریقوں سے آؤٹ کر کے پویلین بھیجا جا سکتا ہے۔ ان میں کلین بولڈ، ایل بی ڈبلیو، کیچ آؤٹ، اسٹمپ آؤٹ ہٹ وکٹ کے علاوہ رن آؤٹ بھی شامل ہے۔
تاہم دنیا میں کچھ ایسے منفرد بلے باز بھی ہیں جو اپنے کیریئر کے دوران کبھی رن آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان میں ہی ایک بلے باز پاکستان کے سابق اوپنر بھی ہیں۔
وہ عظیم بلے باز 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیم کی اوپننگ کرنے والے اور قومی ٹیم کو اپنی بیٹنگ سے کئی میچز جتوانے والے بیٹر مدثر نذر بھی ہیں۔ جن کا اعزاز منفرد بیٹ کیری بھی ہے۔ منفرد اس لیے کہ ان کے والد نذر محمد اور پھر بیٹے مدثر نذر نے ٹیسٹ میچز میں بیٹ کیری کیا جو کرکٹ میں کسی اور باپ بیٹے کی جوڑی نہ کر سکی۔
کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں ایک بلے باز 10 طریقوں سے آؤٹ ہوسکتا ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ رن آؤٹ کا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس انداز میں آؤٹ ہونے والے بلے باز کی وکٹ نہ تو گیند باز کو ملتی ہے اور نہ ہی وکٹ کیپر کو۔
کوئی بھی بلے باز اس وقت رن آؤٹ ہو جاتا ہے جب وہ گیند کھیلنے کے بعد رن لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس سے پہلے کہ وہ رن مکمل کر سکے، اگر فیلڈر گیند کو اسٹمپ پر لگاتا ہے تو بلے باز رن آؤٹ ہو جاتا ہے۔ اس طرح ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں کئی کھلاڑی رن آؤٹ ہوتے ہیں کیونکہ کرکٹ کے اس مختصر فارمیٹ میں رنز بنانے کی جلدی ہوتی ہے۔