جیمز ونس نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا
انگلش کرکٹر جیمز ونس نے کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی پر سوال اٹھا دیا ہے۔
انگلش کرکٹر جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے اس میں کھیل کر انگلینڈ کی کرکٹ متاثر نہیں ہوگی، آئی پی ایل کی اجازت کیوں ہے اور پی ایس ایل کی کیوں نہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کی این او سی پالیسی آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دیتی ہے لیکن غیرملکی لیگز میں شرکت سے روکتی ہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس 10 کے لیے جیمز ونس کو برقرار رکھا گیا ہے جس کے بعد ونس نے ای سی بی کی پالیسی میں دوہرے معیارات پر روشنی ڈالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل مختصر لیگ ہے لہٰذا اگر آپ یہ لیگ کھیلنے جارہے ہیں تو شاید آپ آئی پی ایل کے مقابلے میں کم ڈومیسٹک کرکٹ سے محروم ہوں گے۔
ونس نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ ای سی بی، پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان تعلقات سے کچھ لینا دینا ہوگا۔