محسن نقوی کی امریکا میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نمائندوں سے ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا میں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے اہم ملاقات کی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا میں کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جیک برگمین سے اہم ملاقات کی ہے۔ ان میں رچرڈ سوزی کا تعلق ڈیموکریٹس اور جیک برگمین کا تعلق ری پبلکن سے ہے۔ ملاقات میں امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جب کہ 30 اپریل کو پاکستانی کاکس کانفرنس واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی نے تھامس سوازی اورجیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ امریکا پاکستان کا انتہائی اہم معاشی اور دفاعی شراکت دار ہے اور ہم سماجی شعبوں کی بہتری کیلیے امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کےساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور امریکا کے ساتھ تمام شعبوں میں مزید اشتراک چاہتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔