پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں فیک نیوز پیکا قانون میں ترمیم پر اتفاق

اسلام آباد : پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں فیک نیوز پیکا قانون میں ترمیم پر اتفاق ہوگیا، فیک نیوز پھیلانے پر تین سال تک سزا اور جرمانہ ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں فیک نیوز پیکا قانون سے متعلق اتفاق ہوگیا ، ذرائع نے بتایا کہن لیگ نے پیکا قانون میں ترمیم کیلئےقانونی مسودہ پیپلز پارٹی کے حوالے کیا۔

جس میں ن لیگ نےفیک نیوز سے متعلق 10سال سے زائد سزا تجویز کی ہے، تاہم 10سال سے زائدسزا کی تجویز سے پی پی نے اتفاق نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی اتھارٹی قائم کی جائے گی۔

پی پی اور ن لیگ نے اتفاق کیا سوشل میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائےگا اور فیک نیوز پھیلانے پر3 سال تک سزا اور جرمانہ ہوسکے گا۔

دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی فیک نیوزکا تعین کرے گی اور سوشل میڈیا اتھارٹی کو پی ٹی اے، ایف آئی اے ،پیمرا کے سوشل میڈیا اختیارات دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

You cannot copy content of this page

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔