حافظ نعیم کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، غزہ جنگ میں استقامت پر خراجِ تحسین
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔
حماس کے سربراہ حسن درویش سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ثابت قدمی سے مزاحمت پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنگ بندی معاہدہ حماس کی فتح ہے اور اسرائیل جنگی اہداف میں ناکام رہا۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کے عوام غزہ کی تعمیرِنو میں اپنا فرض ادا کریں گے ہم اہلِ پاکستان کی جانب سے اظہاریکجہتی کےلئے حاضر ہوئے ہیں۔
حماس کے رہنما حسن درویش نے کہا کہ اہلِ فلسطین کی جانب سےپاکستانیوں اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان نے امت کے مسائل کےحل کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحالی میں پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔
ملاقات میں حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل، مرکزی رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ، اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔