’بھائی قبرستان میں آجاؤ‘ محمد رضوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ویسٹ انڈین بیٹر کیون سنکلیئر پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔
ساجد خان کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔
تاہم جب دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 42 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ تھے اور کیون سنکلیئر بیٹنگ کے لیے آئے تو محمد رضوان نے ان پر جملے کسے جو اسٹمپ مک میں ریکارڈ ہوگئے۔