دبئی کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، ایک ہلاک، تین جھلس گئے

متحدہ عرب امارات دبئی کے الکرامہ علاقے کی ایک عمارت میں آگ لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ایک شخص ہلاک اور تین جھلس گئے۔

الامارات الیوم کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا’ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر پہپنچ گئی۔ آگ عمارت کی تیسری منزل میں لگی تھی‘۔

ترجمان نے بتایا ’فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نےعمارت کو رہائشیوں سے خالی کرایا اور بیس منٹ کے اندر آگ پر قابو پا کرکولنگ آپریشن کیا‘۔

’زخمیوں میں سے ایک جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ دیگر تین زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے‘۔

ترجمان کا کہنا ہے’عمارت میں آگ لگنے کے اسباب معلوم کرنے کےلیے تحقیقات کی جا رہی ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button

Adblock Detected

ڈیلی گلف اردو میں خوش آمدید براہ کرم ہماری سائٹ پر اشتہارات چلنے دیں ایسا لگتا ہے کہ آپ اشتہار روکنے کیلئے ایڈ بلاکر یا کوئی اور سروس استعمال کر رہے ہیں۔ ہم اپنی سائٹ کو چلانے کے لیے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ڈیلی گلف اردو کی سپورٹ کریں اور اشتہارات کو اجازت دیں۔