شہزاد رائے کا انوکھے انداز میں قومی ترانہ پڑھنے کا اندازسب کو بھا گیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مشہور گلوکار اور نامور سماجی کارکن شہزاد رائے نے یومِ آزادی کے موقع پر ماسک پہننے کی ترغیب دینے کیلئے ماسک پہن کر قومی ترانہ سُر سے پڑھ دیا جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد رائے نے اپنی یہ ویڈیو جاری کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اسکول کی اسمبلی سے لے کر اب تک جب بھی قومی ترانہ سنتے ہیں ایک خوشگوار احساس محسوس کرتے ہیں

ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے شہزاد رائے نے مزید لکھا کہ پاک سر زمین ہو گی کورونا سے پاک، جب سارے پہنیں گے ماسک

شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ آج وہ فخر محسوس کررہے ہیں کہ انہوں نے ماسک پہن کر قومی ترانہ پڑھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!