کورونا وبا نے کس پر کتنا قہر ڈھایا، گیلپ سروے نے لرزہ خیز انکشاف کردیا

عالمی حالات پر سروے کرنے والی مستند امریکی کمپنی گیلپ نے حالیہ سروے کے بعد جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے ہر دوسرے شخص کی آمدن متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ رپورٹ نے کورونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے لرزہ خیز انکشافات کردیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران سب سے زیادہ تھائی لینڈ کی آبادی آمدن کے لحاظ سے متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے ہر دوسرے فرد کی آمدن کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے۔ رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تھائی لینڈ میں لوگوں کی آمدن یا ماہانہ تنخواہ میں 76 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح سب سے کم نقصان سوئٹزر لینڈ کے عوام کو ہوا ہے۔ جہاں ماہانہ تنخواہ میں صرف 10 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

رپورٹ کے مطابق آمدن میں کمی سے دنیا بھر میں کم وبیش 1 اعشایہ 6 بلین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد غریب ممالک کی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ اس رپورٹ کو مرتب کرنے کے لیے گیلپ نے 117 ممالک میں 3 لاکھ سے زائد افراد کی رائے کو شامل کیا تھا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دنیا کے 220 ممالک میں اب تک کورونا کی وجہ سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 32 لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ اسی طرح کورونا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 کروڑ 41 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔ اسی عرصے میں 13 کروڑ 16 لاکھ سے زائد افراد نے کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!