عمان میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی

گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عیدگاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی

خبر جاری ہے۔۔۔

خلیجی ریاست میں مقیم مسلمان کمیونٹی کے لیے ایک بُری خبر یہ ہے کہ عمانی حکومت نے اس بار بھی عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ عمان کی سپریم کمیٹی کے مطابق اس بار بھی عیدگاہوں اور جامع مساجد میں عید کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سپریم کمیٹی کی جانب سے ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عید کے اجتماعات پر پابندی کا مقصد کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا پر قابو پانا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس فیصلے کے تحت مملکت بھر میں کسی بھی مقام پر عید کی باجماعت نماز کی اجازت نہیں ہو گی۔ جبکہ دوسرے فیصلے کے تحت عمان میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے 8 تا 15مئی شام 7 سے صبح 4 بجے تک آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایاکہ8 سے 15مئی تک دن کے اوقات میں تجارتی سرگرمی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔8مئی بروز ہفتے سے اگلے ہفتے کے روز یعنی 15 مئی تک تمام کاروبار بند رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!