برطانیہ نے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا بڑا اعلان کردیا،بیرون ملک سیروتفریح کے منتظر افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

برطانیہ نے کورونا وائرس میں کمی کے بعد انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے کورونا کیسز پر قابو پانے کے بعد ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی حکومت لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولتی جائے گی۔ حکومتی اعلان کے مطابق 17 مئی کے بعد مقامی باشندے ملک سے باہر جاسکیں گے۔ حکومتی اعلان کے ساتھ ہی ہالیڈے کے منتظر افراد کی جانب سے بکنگ میں 500 فیصد اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہری یونان، سپین اور ترکی جانے کے لیے بےچین ہورہے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

برطانوی وزیراعظم 21 جون تک لاک ڈاؤن کو مکمل ختم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے 4 مرحلے بتائے تھے اور ہر مرحلے کے بعد 5 ہفتوں تک حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں تمام تعلیمی ادارے 8 مارچ سے کھلنے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ آؤٹ ڈور کھیلوں کی اجازت بھی مذکورہ تاریخ سے دیدی گئی ہے۔ 8 مارچ سے عوامی مقامات پر 2 افراد کے ملنے کی اجازت ہوگی جبکہ 29 مارچ سے 2 گھرانے آپس میں مل سکیں گے۔ دیگر کھیلوں کے میدان بھی اسی تاریخ سے کھل جائیں گے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

برطانوی حکومت نے 12 اپریل کو جم، دکانیں اور ایسی دیگر چیزوں سے پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ پب، ریسٹورنٹ اور سینما گھروں میں جانے کے خواہشمند افراد کو 17 مئی تک انتظار کرنا ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ مذکورہ مراحل میں کورونا روک تھام پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!