واٹس ایپ صارفین متوجہ ہوں!!!اکاؤنٹ بند کیےجا سکتے ہیں،انتظامیہ نے خطرناک اعلان کردیا

واٹس ایپ نے متنازعہ پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے تنبیہ جاری کردی ہے جس کے تحت پالیسی قبول کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بصورت دیگر 4 ماہ کے لیے اکاؤنٹ معطل یا ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو تنبیہ کردی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر اکاؤنٹ معطل ہونے سے بچانا ہے تو نئی پالیسیاں قبول کرنا ہوں گی۔ بصورت دیگر اکاؤنٹ 4 ماہ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے 15 مئی تک کی تاریخ صارفین کو دی جاچکی ہے۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ 4 ماہ کے دوران صارفین صرف فون کالز سن سکیں گے۔ اس کے علاوہ نوٹیفکیشن بھی موصول کرسکیں گے لیکن پیغام لکھنے کی سہولت انہیں دستیاب نہیں ہوگی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے گزشتہ ماہ پالیسیوں میں ردوبدل کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے پالیسی کا نفاذ مؤخر کردیا گیا تھا۔ لیکن فیسبک سے معلومات کا تبادلہ وقتی طور پر مؤخر کیا گیا تھا جس کے نفاذ کی دوبارہ تیاری کرلی گئی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو پالیسی پڑھنے کی اجازت دیدی ہے۔ جس کے ذریعے صارفین کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی لیکن پیغامات کی ترسیل کے لیے پالیسی کو قبول کرنے کی یاددہانی کروائی جاتی رہے گی۔ یاد رہے کہ فیس بک کی جانب سے آسٹریلیا کی خبررساں ایجنسیوں کا مواد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے متنازعہ پالیسی کا نفاذ اس حوالے سے بھی موضوع بحث بنتا جارہا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!