متحدہ عرب امارات کے بعد کویت نے بھی پاکستان سمیت 4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی

کویت نے بھی پاکستان سمیت 4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں 2 خلیجی ممالک نے پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا خدشات کے باعث متحدہ عرب امارات کے بعد کویت نے بھی 4 جنوبی ایشیائی ممالک سے براہ راست مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد کی ہے۔

کویتی حکومت کے اعلان کے مطابق پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے براہ راست مسافر پروازوں کو کویت میں لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم کارگو پروازیں معمول کے مطابق چلیں گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 4 ممالک کے شہری اگر کسی دوسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ اختیار کر کے کویت آنا چاہیں تو اس صورت میں انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!