کویت: کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہری اہم کام نہیں کرسکیں گے، جلدی کیجئے کہیں یہ پابندی آپ پر بھی نہ لگ جائے

کویتی حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویتی حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں سے سختی سے نپٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کو اب بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کویتی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ جس کا اطلاق 22 مئی 2021 سے ہوگا۔ کاطینہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو لوگ ویکسین سے مستثنیٰ لے چکے ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق ان لوگوں پر نہیں ہوگا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

کابینہ اجلاس میں ملک میں داخلے پر عائد پابندی میں توسیع بھی کی گئی ہے۔ جس کے بعد غیرملکی ابھی کویت نہیں آسکیں گے۔ اس کے علاوہ جو لوگ بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔ ان کے لیے ویکسی نیشن کے حوالے سے تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ نئی پالیسی کے تحت ایسے شہری جنہوں نے ویکسین کی 2 خوراکیں لے لی ہوں اور دوسری خوراک کو لیے 2 ہفتے کا وقت گزر گیا ہو یا ایسے شہری جنہوں نے ایک خوراک لی اور اسے 5 ہفتے کا وقت گزرگیا۔ مذکورہ بالا تمام لوگ بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے شہری جو کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے اور انہوں نے ویکسین کی ایک خوراک لی اور اسے 2 ہفتے کا وقت گزر گیا وہ بھی بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!