کویت: خطرناک ٹریفک حادثہ دیارغیر میں روزگار کما رہے پاکستانی کی جان لے گیا

کویت سے انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے۔ جہاں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا پاکستانی 2 روز بعد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل کویت کے ابدلی روڈ پر خطرناک ٹریفک حادثہ رونما ہوا تھا۔ جس کے نتیجے میں کویتی شہری موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک پاکستانی شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کی شناخت ندیم احمد فاروقی کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری 2 روز تک موت وحیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

عینی شاہدین کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق پاکستانی شہری گاڑی چلا رہا تھا۔ جو کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر یک دم الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار 2 کویتی شہری موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ پاکستانی شہری کو انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دوسری جانب ریسکیو ذرائع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کنٹرول روم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا گیا۔ جنہوں نے پاکستانی شہری کو ہسپتال منتقل کیا۔ کویتی حکام کے مطابق پاکستانی شہری کی لاش کو مزید کارروائی کے لیے فارنزک حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!