حوثی باغیوں کا بڑا حملہ ناکام، سعودی عرب بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی علاقے خمیس مشیط کی جانب داغا گیا ڈرون سعودی فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق حوثی ملیشیا ایک مرتبہ پھر بےلگام ہوگئی۔ رواں سال کے آغاز سے ہی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے۔ کبھی ان کی جانب سے ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی کسی سول علاقے پر ڈرون داغ دیا جاتا ہے۔ گو کہ زیادہ تر ڈرون سعودی فضائیہ کی جانب سے بروقت کارروائی کے نتیجہ میں ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ اس کے باوجود بھی حوثی باغیوں کو لگام ڈالنا ضروری ہوچکا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

سعودی افواج نے متعدد کارروائیوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد حوثی جہنم واصل ہوچکے ہیں۔ اس کے باوجود بھی حوثیوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں میں تیزی آتی جارہی ہے۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط کو ڈرون سے ہدف بنایا گیا۔ سعودی فضائیہ کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس ڈرون کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ دوسری جانب عرب اتحاد کی افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حوثی باغی مسلسل سول علاقے کو نشانہ بنا کر اقوام متحدہ کے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

تاہم وہ بتانا چاہتے ہیں کہ عرب اتحاد کی مسلح افواج اپنے عوام کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی آئل تنصیبات کو بھی متعدد بار نشانہ بنانے کی کوشش کی جاچکی ہے۔ جسے سعودی افواج کی جانب سے ناکارہ بنادیا گیا۔ اس سے قبل سعودی علاقے خمیس مشیط پر ہی حوثی ملیشیا نے دو بارود بردار ڈرون داغے جنہیں فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس سے قبل سعودی علاقے ابہا ایئرپورٹ پر بھی متعدد مرتبہ حوثی میزائل داغ چکے ہیں اور گزشتہ ماہ کے اوائل میں تو ایک میزائل ایئرپورٹ پر جہاز کو بھی لگا۔ جس سے جہاز میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!