سعودی عرب میں کورونا کے شدید وار، پاکستانی شہری ہوشیار رہیں، اقدامات نہ اٹھائے تو نقصان ہوسکتا ہے

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ یومیہ کیسز کی تعداد 1 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 4 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیا ہے۔ یہ 8 ماہ بعد پہلا موقع ہے جب کورونا کیسز کی یومیہ تعداد 1 ہزار کے قریب پہنچی ہے۔ اس سے قبل اطلاعات آرہی تھیں کہ سعودی عرب نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے مملکت میں یومیہ کیسز کی تعداد 300 کے قریب آرہی تھی۔ اس کے بعد گزشتہ ہفتے کیسز کی تعداد 500 تک پہنچ گئی جو کہ اب 1 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ کورونا کیسز کی حالیہ شدت نے مملکت میں شہریوں میں تشویش کی تازہ لہر دوڑا دی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم کے بھی متعدد کیسز مملکت میں رپورٹ ہوچکے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود سعودی عرب میں کورونا کیسز کنٹرول میں تھے۔ تاہم اب 8 ماہ بعد کیسز کی تعداد میں اضافہ 1 ہزار کے قریب پہنچ چکا ہے۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 902 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 10 ہے۔ اس طرح مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 728 تک پہنچ چکی ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 3 لاکھ 95 ہزار 854 کورونا مریضوں میں سے 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دوسری جانب 7 ہزار 468 مریضوں میں سے 874 کو انتہائی تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کا زور کم ہونے پر سعودی عرب کی جانب سے عارضی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ 17 مئی کو عالمی فضائی آپریشن بحال ہونے جارہا تھا جبکہ اسی تاریخ کو مملکت کی فضائی،زمینی اور سمندری سرحدیں بھی کھولے جانے کی تیاری کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!