سلطنت عمان نے اپنے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کردیا

عمان کے سلطان نے عوام کے سماجی تحفظ کے لیے اقدامات اٹھاتے ہوئے اہم اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت شہریوں کو بہت سی چیزوں پر ریلیف دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کی جانب سے شاہی فرمان جاری کیا گیا ہے۔ جس میں عوام کو سماجی تحفظ کے لیے اہم پیکج دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پیکج ایسے افراد کو دیا جارہا ہے جن کی آمدن 350 عمانی ریال سے کم ہے۔ اس پیکج کے تحت حکومت سے قرضہ لینے والے افراد کے قرض معاف کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 500 کے قریب اشیاء خوردونوش پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں چھوٹ دیدی گئی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس حوالے سے عمان کے سرکاری بینک کی جانب سے بھی اہم اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت کاروباری افراد کو بلا سود کے قرضہ جات کی فراہمی کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ ذاتی کاروبار کی تعریف عمان میں ایسے کی جاتی ہے۔ ہر وہ شخص جو گھریلو کاروبار سے منسلک ہو، ٹیکسی چلا رہا ہو، ہوٹل یا ہوئی اڈے پر کام کرنے کا لائسنس رکھتا ہو یا پھر خواتین کے کاروباری ادارے اور ماہی گیری کے شعبے سے منسلک ہو۔

خبر جاری ہے۔۔۔

عمان کے سلطان کی جانب سے ایسے افراد کو بجلی اور پانی کی خدمات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس خود برداشت کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ قومی سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والے افراد کے لیے ایندھن سبسڈی کی مقدار دوگنا کردی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!