سلطنت عمان میں رہائش پذیر مسلمانوں کے لیے خوشخبری، آئندہ ماہ سے مساجد میں نماز جمعہ باجماعت ادا کی جاسکے گی

کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلینے والے افراد آئندہ ماہ سے سلطنت عمان میں نماز جمعہ مساجد میں باجماعت ادا کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان کی وزارت مذہبی امور نے سلطنت میں رہائش پذیر مسلمانوں کی بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ وزارت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آئندہ ماہ سے کورونا ویکسی نیشن مکمل کرلینے والے افراد کو مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔ لیکن ان کو اس کے لیے آن لائن اجازت درکار ہوگی۔

مزید تفصیلات جاںيے۔۔۔

وزارت کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد میں سخت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔ اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ کوئی نمازی کورونا ویکسی نیشن کے بغیر مسجد میں داخل نہ ہو۔

اس مقصد کے لیے مساجد کے دروازوں پر خصوصی رضاکار تعینات ہوں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مساجد میں 50 فیصد گنجائش پر نمازیوں کو نماز کی اجازت ہوگی۔ جس کا مقصد سماجی فاصلے کا خیال رکھنا ہے۔ نمازیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے جائے نماز ساتھ لائیں اور مسجد میں فیس ماسک لازمی پہنیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!