سعودی عرب:پاکستانیوں کی مشکلات کے فوری حل کے لیے قونصلیٹ اور سفارتخانے میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا

پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے حل کے لیے 24 فروری کو ریاض اور 25 فروری کو جدہ میں دوسری کھلی کچہری کاانعقاد کیا جارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مقامی میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے پہلی کچہری بدھ کی صبح ساڑھے نو بجے سفارتخانے کے چانسلری ہال میں منعقد کی جائے گی جس کا دورانیہ 90 منٹ ہوگا۔ سفارتخانے نے بیان جاری کیا ہے کہ پاکستانی اپنے مسائل کے حل کے لیے تحریری درخواست بمع تمام کاغذات کے ساتھ جمع کرواسکتے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دوسری جانب جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے 25 فروری بروز جمعرات کو ای کچہری کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ دو بجے شروع ہونے والی ای کچہری کا دورانیہ 2 گھنٹے پر محیط ہوگا۔ اپنے بیان میں قونصلیٹ نے کہا ہے کہ ویسٹرن ریجن میں بس رہے پاکستانی ای کچہری کے لیے اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ جس کے لیے رجسٹریشن فارم گوگل میٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی ایسی کھلی کچہری کا انعقاد دونوں مذکورہ مقامات پر ہوچکا ہے۔ جس میں ہر طبقے کے افراد کی شرکت کی کوشش کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کے اندر اور باہر تمام اداروں اور محکمہ جات کو ہر ماہ کھلی کچہری کے انعقاد کی ہدایت جاری کررکھی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!