جدہ: پولیس کی اہم کارروائی، گاڑیوں کی چوری میں ملوث غیرملکی چور گرفتار کرلیا، خبردار رہیں! گروہ میں مزید ساتھی بھی ہوسکتے ہیں

جدہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک شامی تارک وطن کو گرفتار کیا ہے۔ جس پر الزام ہے کہ وہ گاڑیوں اور ان میں موجود قیمتی سامان چوری کرلیتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے متعدد گاڑیوں کی چوری میں ملوث ایک شامی تارک وطن کو گرفتار کیا ہے۔ جس کی عمر 30 سال کے قریب ہے۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں سے ایک ہی طرز سے وارداتیں کیں اور متعدد گاڑیاں اور ان میں موجود قیمتی سامان کو چوری کرلیا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

پولیس کو متعدد ایک ہی طرز کی شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ پولیس نے بغور مشاہدہ کیا اور جانا کے تمام وارداتوں میں ایک ہی طریقہ کار استعمال کیا گیا ہے۔ پولیس نے جدید طریقہ کار اپناتے ہوئے مختلف کمیٹیاں بنا کر تفتیش کا آغاز کیا اور پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ملزم سے ابھی تفتیش جاری ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ معلوم ہوجائے کہ اس کے ساتھ کوئی اور شخص تو جرم میں شامل نہیں۔ کارروائی مکمل ہوجانے کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!