سعودی عرب: سفری پابندی ختم ہوگی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

سعودی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سفری پابندی ختم کرنے سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح جاسر کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ جس میں سعودی ایئرلائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ ماہ سفری پابندیاں ہٹائے جانے کے حوالے کیے جانے والے اقدامات پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ اس کے علاوہ مسافروں کو فضائی کمپنی کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز بھی زیربحث لائی گئیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس دوران وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ فضائی کمپنی نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو وبا سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کمپنی نے مسافروں کا خیال رکھا وہ ادارے کی آپریشنل ٹیم کی بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

وہ اس ٹیم کے ارکان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ آئندہ ماہ کی 17 تاریخ کو مملکت کے تمام بارڈر کھولنے کا عندیہ دے چکی ہے۔ جس کے بعد سعودی ایئرلائن کی جانب سے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!