سعودی حکومت کا بڑافیصلہ،غیرملکیوں سے شادی کرنے والی خواتین اور مرد بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں

ایوان شاہی کی جانب سے فرمان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق غیرملکیوں سے شادی کرنے والی خواتین اور مرد بیرون ملک سفر کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام سعودی شہری جنہوں نے غیرملکیوں سے شادی رچا رکھی ہے ان کو مملکت سے باہر جانے کی اجازت ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور سرحدی چوکیوں سے سفر کرسکتے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے مطابق ایسے تمام شہریوں کو شادی کے ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔ ایسے تمام شہری (مرد،خواتین)جنہوں نے بیرون ملک شادی رچا رکھی ہے وہ اپنے غیرملکی ساتھی کے ساتھ باہر جاسکتے ہیں یا ساتھی سے ملنے جانے کے لیے مملکت میں شادی کاثبوت پیش کرکے اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا ہے کہ اگر کوئی شہری مطلوبہ دستاویزات پیش نہ کرپارہا ہو تو وہ ابشر اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے باہر جانے کی درخواست جمع کرواسکتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

تاہم یہاں بھی اسے درخواست کے ساتھ مطلوبہ کاغذات درکار ہوں گے۔ جس کے بعد اسے سفری اجازت نامہ حاصل ہوجائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت نے مملکت میں عائد سفری پابندی اٹھانے کا عندیہ بھی دیدیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں تمام عالمی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مملکت سے سفری پابندی اٹھائے جانے کے لیے 17 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!