کورونا کا جن بوتل سے باہر،مزید 356 نئے کیسز نے عوام میں تشویش کی لہر دوڑا دی

محکمہ صحت نے بیان جاری کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 356 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 356 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر مملکت میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3 لاکھ 76 ہزار 377 تک پہنچ چکی ہے۔ وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق 308 مزید افراد نے کورونا سے نجات حاصل کرلی ہے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ 67 ہزار 323ہے جبکہ 5 مزید ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر 6 ہزار 480 افراد کورونا وائرس کی نذر ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاض ریجن میں 180 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ منطقہ شرقیہ ریجن میں یہ تعداد 80 رہی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں 37 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ قصیم ریجن میں یہ تعداد 13 رہی ہے۔ اسی طرح حدود شمالیہ میں 9، عسیر اور الجوف میں 8،8، مدینہ منورہ میں 6، حائل میں 4، باحہ، تبوک، نجران میں 3،3 اور جازان میں 2 افراد موذی وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

وزارت صحت نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے اور سماجی دورے کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی صحت نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا ویکسین لینے کے لیے ایپ پر رجسٹریشن کروائیں۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو کورونا ویکسین مفت میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!