سعودی عرب:دھوکہ بازوں سے ہوشیار رہیں!!!محکمہ ڈاک نے صارفین کوخبردار کردیا،پاکستانیوں کو کیا تدابیر اپنانی چاہئیں؟

سعودی محکمہ ڈاک نے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھوکہ بازوں کا اگلا نشانہ بن سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ ڈاک نے اپنے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے صارفین کو محکمہ ڈاک کی جانب سے منسوب کردہ ای میل بھیجے جارہے ہیں۔ ای میل میں صارفین کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ ان کا شپمنٹ پہنچ چکا ہے۔ مذکورہ ای میل میں پارسل وصول کرنے کے لیے بل کی ادائیگی آن لائن لنک کے ذریعے کرنے پر اسرار کیا جاتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

مذکورہ لنک اسی ای میل میں شامل ہوتا ہے۔ محکمہ ڈاک نے صارفین کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ کسی بھی صارف سے بذریعہ ای میل رابطہ نہیں کرتا۔ اس لیے صارفین دھوکہ دہی اور فراڈ سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی طرح آن لائن بل کی ادائیگی نہ کریں۔ محکمہ ڈاک نے وضاحت پیش کی ہے کہ بل کی ادائیگی کے لیے محکمہ ڈاک ای میل کا سہارا نہیں لیتا اور نہ ہی ای میل کے ذریعے صارفین کو پیغامات ارسال کرتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ محکمہ ڈاک بذریعہ میسج اپنے صارفین سے رابطہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بل کی ادائیگی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعےکی جاتی ہے اور اس میں بھی ویری فائی کوڈ رجسٹرڈ موبائل نمبر پر دکھانا ضروری ہوتا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!