سعودی عرب:کارگوکمپنی کے غیرملکی ملازم کو 3 برس قید کی سزا سنادی گئی

سعودی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کارگوسروس کے غیر ملکی ملازم پر 60 لاکھ ریال کی سمگلنگ ثابت ہونے پر 3 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک عہدیدارنے مقامی میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپریس کارگو کمپنی کے ایک غیر ملکی ملازم کو سمگلنگ کے جرم میں 3 برس کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملازم کو 5 لاکھ ریال کمپنی کی گاڑی میں جدہ منتقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

دوران تفتیش اس نے اقرار کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی اسی جرم کا کئی مرتبہ مرتکب ہوچکا ہے اور یہ 60 لاکھ ریال کی خطیر رقم بنتی ہے۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق اعتراف جرم کے بعد غیر ملکی باشندے کو 3 سال قید اور 20 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس کے علاوہ برآمد ہونے والی رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سزا حتمی ہے۔ اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں ہوسکے گی۔ پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ سزا ختم ہونے پر غیر ملکی کو مملکت سے ملک بدر کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سمگل شدہ رقم کی بازیابی کے لیے کارروائی کاآغاز بھی کیا جاچکا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!