سعودی عرب میں ماہر فلکیات نے سائنسی بنیادوں پر ماہ رمضان کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کردیا

سعودی ماہر فلکیات کی جانب سے رواں سال سائنسی بنیادوں پر ماہ رمضان کے آغاز کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ماہر فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں برس ماہ شعبان 30 ایام پر مشتمل ہوگا جس کی وجہ سے ماہ رمضان کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔ اس طرح عیدالفطر 13 مئی کو مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی۔ ماہ رمضان کی آمد کا تمام عالم اسلام کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ اب رمضان کی آمد آمد ہے صرف ڈیڑھ ماہ کا وقت بچا ہے۔ اس لیے تمام عالم اسلام کے ماہر فلکیات سائنسی بنیادوں پر اس کی ممکنہ تاریخ بارے پیشن گوئی کررہے ہیں۔

خبر جاری ہے۔۔۔

سعودی عرب میں معروف ماہر فلکیات اور القصیم یونیورسٹی میں جغرافیہ اور موسمیات کے پروفیسر عبدللہ المسند نے بھی ماہ رمضان اور عیدالفطر کے حوالے سے پیشن گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سائنسی بنیاد پر مملکت میں شعبان 30 یوم پر مشتمل ہوگا اس طرح رمضان کا پہلا روزہ 14 تاریخ کو رکھا جائے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے پیشن گوئی کی کہ رمضان اس مرتبہ 30 روزوں پر مشتمل ہوگا۔ مملکت میں 29 رمضان کو عید کاچاند نظر آنا تقریبا ناممکن ہے۔ انہوں نے پیشن گوئی کرتے ہوئے عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ 13 مئی بروز جمعرات بتائی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!