سعودی عرب سے پاکستان کیلئے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکیں گے، سعودی عرب سے پاکستان کیلئے 6 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ائیر لائن سیرین ائیر نے سعودی عرب سے پا کستان کے لئے 6خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔ سرین ائیر سعودی عرب کے لئے جدید ائیر بس 330 طیارے استعمال کر ے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

اس حوالے سے سیرین ائیر سی ای او صفدر ملک کا کہنا ہے کہ ریاض سے اسلام آباد، جدہ سے اسلام آباد، جدہ لاہور کے لئے خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔اس کے علاوہ ریاض سے اسلام آباد کے لئے 7مئی 9مئی اور 12مئی کو پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ جدہ سے لاہور کے لئے 8 اور 11مئی کو پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

سی ای او صفدر ملک نے بتایا ہے کہ سرین ائیر جدہ سے اسلام آباد کے لئے 10مئی کو پرواز آپریٹ کر ے گی۔

پاکستان سے فیری فلائیٹ سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ سیرن ائیر کی بکنگ آفس سے ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی گئی۔سیرین ائیر سی ای او کا مزید کہنا ہے کہ خصوصی پروازیں آپریٹ کرنے کا مقصد ہم وطنوں کو عید کے موقع پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے تا کہ وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناسکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے پاکستان، سری لنکا، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا پر سفری پابندیاں عائد کردیں تھیں۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا ۔ حکام کا کہنا تجم کہ سعودی باشندوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ سعودی اقامہ رکھنےوالوں کو بھی واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو بھی پاکستان آنے سے عارضی طور پر روک دیا تھا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سفری پابندیوں والے ممالک سے فلائٹ کو سعودی عرب میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!