وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر اہم سنگ میل عبور کر لیا

وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 50 لاکھ فالورز مکمل کرلیے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے سعودی عرب کا تین روزہ دورے مکمل کیا ہے ، دورے میں وزیراعظم کی مصروفیات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور وزیراعظم نے 50 لاکھ فالورز مکمل کرلیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان 50 لاکھ فالورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بھی بن گئے ہیں۔ واضح ہو کہ ٹویٹر پر عمران خان کے فالورز کی تعداد 1کروڑ 30 لاکھ جبکہ فیس بک پر1 کروڑ فالورز ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!