اہم حکومتی سینیٹر نے وزیراعظم سے ملاقات کروانے کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کردی، آفتاب اقبال کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

پاکستانی صحافت کے معروف نام آفتاب اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سینیٹر نے وزیراعظم سے ملاقات کے عوض کاروباری شخصیت سے ایک کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی آفتاب اقبال نے نجی ٹی وی پر اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ ایک حکومتی سینیٹر نے وزیراعظم سے ملاقات کے عوض ایک کاروباری شخصیت سے ایک کروڑ روپے وصول کرلیے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ عمران خان نے قریبی حلقے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ہر کسی سے ملنا پسند نہیں کرتے۔

اور اکثر تو ان کے پارٹی کے ارکان کو بھی ان سے گلہ ہے کہ وہ انہیں بھی ملاقات کے لیے وقت نہیں دیتے۔ تاہم اب آفتاب اقبال نے اپنے پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم حکومتی سینیٹر نے ایک کاروباری شخصیت سے ایک کروڑ روپے وصول کرکے اس کی ملاقات وزیراعظم عمران خان سے کروائی ہے۔ انہوں نے پروگرام میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بارے میں کون نہیں جانتا؟

جوکوئی سینیٹ میں آتا ہے وہ ایک موٹی رقم لگا کر آتا ہے لیکن ایسی کون سی شخصیت ہے۔ جو ایک کروڑ روپے وصول کرگئی اور پتہ بھی نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سے بھی اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں۔ ایک خاتون سندھ میں ویکسین کی خریداری میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ دیہاڑی خریداری میں ہی لگ سکتی ہے۔ اس کے سندھ کی مشہور شخصیت کی بھی رال ٹپک اٹھی۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!