بجٹ ایسا ہوگا کہ سب خوش ہوجائیں گے ، وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 فیصد اضافے اور فنانس بل 2021 کی منظوری دی ، تاہم کابینہ نے انٹرنیٹ پر ٹیکس کی تجویز مسترد کردی جب کہ موبائل فون پر ٹیکس بھی محدود کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ وفاقہ کابینہ کے اجلاس کے بعد جب وزیراعظم عمران خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ پہنچے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے سوال کیا ، جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجٹ ایسا ہوگا جس سے سب خوش ہوجائیں گے۔

دوسری طرف خبر یہ آئی ہے کہ سرکاری ملازمین نے حکومت کی طرف سے تجویز کردہ 10 فیصد اضافہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہیں ڈبل کرنے کا مطالبہ کردیا ، تفصیلات کے مطابق بجٹ کے دن وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ، جہاں مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں دو گنا اضافے کا مطالبہ کیا ، ملازمین نے وفاقی سیکریٹریٹ کا مرکزی دروازہ بند کردیا اس کے علاوہ سیکریٹریٹ جانے والی سڑک بھی بلاک کردی گئی ، جب کہ مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈز بھی میں اٹھا رکھے تھے ، سرکاری ملازمین کے احتجاج میں پینشنرز بھی شریک ہوئے ، جنہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی پینشن میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے کیوں کہ تین سالوں سے ریٹائرڈ ملازمین کی پینش میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!