‘چائے کی پیش کش عمومی پیشکش تھی جو اب بھی برقرار ہے’ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم بیان داغ دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلیاں اٹھانے والوں کو جواب دینا جانتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے واضح کیا ہے کہ چائے کی پیشکش اب بھی برقرار ہے۔ انگلیاں اٹھانے والوں کو حکومت جواب دینا بھی جانتی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کرنے والوں سے حکومت نپٹنا جانتی ہے۔ تاہم جہاں ضروری ہو فوج بھی جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا جواب وہاں دیا جاتا ہے جہاں بات کا کوئی وجود ہو۔

خبر جاری ہے۔۔۔

ایک سول کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ”چائے کی پیشکش ایک عمومی پیشکش تھی، جو اب بھی برقرار ہے”۔ انہوں نے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ وہ کسی پریشر میں آگئے ہیں۔ پاک فوج تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت رابطہ کسی خاص حالات کے تحت نہیں ہوا بلکہ یہ پرانا طریقہ ہہے جس کے تحت رابطہ ہوا ہے۔ رابطے میں زمینی حقائق دیکھتے ہوئے سیز فائر معاہدے پر عمل پر اتفاق کیا گیا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

واضح رہے کہ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں لائن آف کنٹرول کی دوطرفہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہاٹ لائن پر ڈی جی ایم اوز کی ملاقات کافی خوشگوار موڈ میں ہوئی۔ جس میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں جانب سے فوجی چوکی کو براہ راست نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!