فوادعالم نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

ہرچیز کا ایک وقت ہوتا ہے، جب میرا وقت آئے گا تو میں بھی پی ایس ایل کاحصہ بن جاؤں گا،فواد عالم

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔ کراچی نیشنل سٹیڈیم میں آنرز بورڈ پر اپنا نام درج کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں شاید ابھی پی ایس ایل کھیلنے کا ان کا وقت نہیں آیا تاہم وہ اس حوالے سے پرامید ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کے انعقاد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کورونا صورتحال کے باعث صرف ساڑھے سات ہزار تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ملی ہے لیکن یہ تعداد حالات سازگار ہوتے ہی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی بہت دیر بعد اس فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں اس لیے وہ بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر بھی ایڈجسٹ نہیں ہو پارہے۔ کراچی ٹیسٹ میں اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنا ہمیشہ سے ہی ایک اعزاز رہا ہے۔ جس کی خوشی بیان نہیں کی جاسکتی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں فواد عالم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سنچری سکور کی تھی جس کے بعد ان کا نام آنرز بورڈ پر درج کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران بائیو سیکیورایبل ببل میں ہونے کی وجہ سے وہ اس وقت اپنا نام مذکورہ لسٹ میں درج نہیں کرسکے تھے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!