کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام: ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کی جانب بڑا قدم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کے تحت مستحق افراد کے گھروں میں باعزت روٹی پہنچائی جائے گی۔ جب کوئی بھوکا نہیں سوئے گا تو اللہ کی برکت نازل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ریاست مدینہ کی تکمیل کی جانب عملی قدم اٹھا لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ‘کوئی بھوکا نہ سوئے’ پروگرام کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سہولت سے مستحق افراد کو باعزت روٹی ملے گی۔ جب غریب دو وقت کی روٹی وقت پر کھائے گا تو اللہ کی رحمت کا نزول ہوگا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے ہمیں حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کا نقشہ دکھایا۔ ہمارا ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے لیکن پھر بھی یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی فلاح کے لیے قدم اٹھائے اور اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سچ میں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ جنہوں نے مستحق افراد کے لیے احسن اقدام اٹھائے۔ اب غریب افراد کو باعزت روزگار ان کے گھر پہنچایا جائے گا۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جہاں خیرات دینے والے افراد سب سے زیادہ ہیں۔ جس کی مثال شوکت خاتم ہسپتال ہے۔ جب ہسپتال بنانا چاہا تو سب نے مخالفت کی تھی۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اب تیسرا ہسپتال بننے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی تکمیل کی جانب یہ بڑا قدم ہے۔ اب کوئی بھوکا نہ سوئے۔ انہوں نے پورے ملک میں پروگرام کے جال بچھانے کے عزم کااظہار بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!