پاکستانی اداکار اظفررحمان کا متعدد خواتین پر جنسی ہراسانی کا الزام، بیان نے انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا

شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نام اظفررحمان کی جانب سے متعدد خواتین پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کوئی نئی بات نہیں ہے۔ متعدد خواتین کی جانب سے مرد فنکاروں پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے اور اس حوالے سے ایک کمپین ‘می ٹو’ بھی کافی عرصہ شہ سرخیوں میں رہی۔ تاہم اس کمپین کو نقصان اداکارہ میشا شفیع کی وجہ سے پہنچا جب انہوں نے اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا لیکن وہ اسے ثابت نہ کرسکیں۔

تاہم اب شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ستارے اظفر رحمان نے ایک بیان میں متعدد خواتین پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔ ایک نجی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ می ٹو کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ ماضی میں انہیں بھی متعدد خواتین کی جانب سے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ابھی کسی بھی اداکارہ کا نام نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ ہمیشہ عورت ہی مظلوم ہوتی ہے۔ تاہم اگر دو افراد کی باہمی رضامندی شامل ہو تو یہ ان کا ذاتی فعل ہے جسے وہ برا نہیں سمجھتے۔

یاد رہے کہ اظفر رحمان نامور ماڈل رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم چھلاوہ سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!