عوام احتیاط برتیں، نہیں تو کورونا کی تیسری کے بعد چوتھی لہر کے لیے بھی تیار ہوجائیں، ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین کے مطابق کورونا کی خطرناک ترین لہر رواں ماہ کے اختتام تک ختم ہوسکتی ہے۔ تاہم اس کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر برتنے کی بھی ضرورت ہے نہیں تو چوتھی لہر کا خطرہ میں سر پر منڈلا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین نے کورونا کی مہلک ترین لہر کا رواں ماہ کے اختتام تک ختم ہونے کا عندیہ دیدیا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی خبردار بھی کیا گیا ہے کہ چوتھی لہر بھی اکتوبر، نومبر میں آنے کا امکان موجود ہے۔ کورونا سنٹرل کنٹرول روم کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی آتی جارہی ہے۔ جو کہ کورونا کی لہر کا زور ٹوٹنے کی علامت ہے۔ یاد رہے کہ 24 اپریل 2021 کو لاہور میں سب سے زیادہ 1340 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ یہ تعداد 30 اپریل کو گھٹ کر 1180 پر آگئی۔ جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ مریضوں کی تعداد اب بڑھنے کی بجائے کم ہوتی جارہی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے ہیڈ پروفیسر جاوید حیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اعدادوشمار بتا رہے ہیں کہ کورونا کی لہر کا زور ٹوٹتا جارہا ہے۔ پہلے کورونا کے 10 مریض مزید 13 افراد کو متاثر کررہے تھے جو کہ اب 8 افراد پر اثرانداز ہورہے ہیں۔ انہوں نے آئندہ دو یا تین ہفتوں میں کورونا کی تیسری لہر ختم ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے عید پر احتیاط نہ برتی تو چوتھی سنگین ترین لہر کے لیے تیار رہیں۔ اس حوالے سے لاہور جنرل ہسپتال کے کورونا ایکسپرٹ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم اور لوگوں میں قوت مدافعت بڑھنے کی وجہ سے کورونا کی لہر کا زور ٹوٹ رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے کورونا مہم مرحلہ وار جاری ہے اور اب ملک بھر کے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسی نیشن کی سہولت واک ان پر دستیاب ہے۔ اس طرح 40 سے 49 سال کی عمر کے افراد پابند ہیں کہ وہ رجسٹریشن کے بعد مقرر کردہ وقت پر جاکر ویکسی نیشن کروائیں جبکہ اس سے زائد عمر کے افراد صرف رجسٹریشن کروا کر کسی بھی سنٹر سے ویکسی نیشن کروا سکتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن مہم کو کارآمد بنانے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایک بیان میں عوام کو پیغام دیا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں اس سے نہ صرف آپ بلکہ آپ کے پیارے بھی مہلک وائرس سے محفوظ رہ سکیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!