باکمال لوگوں کی لاجواب سروس: قومی ایئر لائن نے عالمی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرلی

آیاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ کی رجسٹریشن کی 2 سال تک کے لیے تجدید نے قومی ایئر لائن کی اہم کامیابی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے آیاٹا آپریشنل سیفٹی آڈٹ تنظیم کی رجسٹریشن کی مزید 2 سال تک کے لیے تجدید کرلی ہے۔ یاد رہے کہ اس اہم سرٹیفکیٹ کی تجدید کے لیے ہر دو سال بعد ہر کمپنی کا آڈٹ کیا جاتا ہے۔ پی آئی اے کا شمار ان کمپنیوں میں ہوتا ہے جو کامیابی سے سرٹیفکیٹ کی تجدید کروالیتی ہے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

کورونا کی بے قابو صورتحال اور فلائٹ آپریشن کی بندش کے باوجود قومی ایئرلائن نے گزشتہ سال آیاٹا کو 2 آڈٹ کروائے جن میں سے ایک تفصیلی آڈٹ تھا۔ اس آڈٹ کے دوران ایئرلائن کے ہر شعبہ کو انتہائی باریک بینی سے جانچا گیا۔ فضائی کمپنی کے مختلف شعبہ جات مثلا آڈٹ آپریشنز، فلائٹ سروسز، کوالٹی اشورنس، سیفٹی مینجمنٹ سمیت ہر شعبے کی جانچ کی گئی۔ اس کے بعد قومی ایئر لائن کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے فضائی کمپنی کے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

انہوں نے لائسنس کی تجدید کو تمام ملازمین کی مشترکہ کاوشوں کاثمر قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئرلائن حفاظتی امور پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ انہوں نے مزید اچھی خبریں جلد آنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی برائے ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے بھی قومی ایئرلائن کی اہم کامیابی پر اظہار اطمینان کیا ہے اور تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!