ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے قاری نور محمد انتقال کر گئے

ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پر پہلی اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد انتقال کر گئے۔

خبر جاری ہے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نور محمد علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے۔مرحوم قاری نور محمدکی عمر88 برس تھی، انہیں ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن پرپہلی اذان دینیکی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

خبر جاری ہے۔۔۔

قاری نورمحمدکی نماز جنازہ مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور انہیں ان کے آبائی شہر اٹک کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔جامعہ اشرفیہ لاہورکے علما نے صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری نورمحمدکی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!